وینزویلا میں آج صدارتی الیکشن ہوں گے

Venzuella President Chavez

Venzuella President Chavez

وینزویلا (جیوڈیسک) کراکس وینزویلا میں آج صدارتی الیکشن ہوں گے۔ وینزویلا کے جوشیلے صدر شاویز نے تمام پارٹیوں سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتیجہ جو بھی آئے،ماننا پڑے گا۔ وینزویلا میں آج ہونے والے صدارتی انتخابات کے موقع پر صدر شاویز نے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

58 سالہ جوشیلے صدر شاویز کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف ، ہنگامہ آرائی کے ذریعے انتخابات کے نتیجہ پر اثر انداز ہونے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں سے کہا کہ انتخابات کے نتائج جو بھی آئیں ،ان کو اس کا احترام کرنا پڑے گا۔صدر شاویز 14 سال سے اقتدار میں ہیں جب کہ اس بار انہیں اپنی زندگی کے سب سے بڑے مقابلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔