بھارت : کشمیرکو پاکستان کا حصہ دکھانے والی کتاب پر پابندی

Azad Kashmir

Azad Kashmir

بھارت : (جیو ڈیسک) بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھانے والی درسی کتاب پر پابندی لگادی ہے۔ تیسری جماعت کیلئے یہ کتاب بھارتی سیکنڈری بورڈ نے شایع کی تھی بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ سرینگر کے آرمی اسکول میں تیسری جماعت کوپڑھائی جانے والی کتاب میں مقبوضہ کشمیر کو نقشے میں بلکل اس طرح پاکستان کا حصہ دکھا گیاہے۔ جس طرح پاکستان اپنے نقشے میں مقبوضہ کشمیر کو اپنے حصے کے طور پر شایع کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کو آزادکشمیر اورگلگت بلتستان کو شمالی علاقہ جات کی طور پر دکھایاہے۔ بھارتی حکومت نے اسکول میں درسی کتاب کے پڑھانے پر پابندی لگادی ہے۔