رئیل میڈرڈ نے بارسلونا کو 1-2 سے مات دے دی

Football

Football

بارسلونا : (جیو ڈیسک) ہسپانوی فٹبال لیگ لا لیگا کے اہم میچ میں رئیل میڈرڈ نے بارسلونا کو سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ بارسلونا کے کیمپ نوا فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ میں رئیل میڈرڈ نے دفاعی چیمپیئن بارسلونا کیخلاف عمدہ کھیل پیش کیا۔

میڈرڈ کیلئے پہلا گول سمیع کھیداری نے اسکور کیا۔ پہلے ہاف میں میڈرڈ نے بارسلونا پر ایک صفر کی برتری قائم کی۔ دوسرے ہاف کے سترہویں منٹ میں بارسلونا کے الیکسز سینچاز نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ لیکن چند لمحے بعد پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گیند کو جال میں پہنچا کر میڈرڈ کو فیصلہ کن کامیابی دلا دی ۔ پوائنٹس ٹیبل میں رئیل میڈرڈ اٹھاسی پوائنٹس کیساتھ سرفہرست اور بارسلونا اکیاسی لیکر دوسری پوزیشن پر ہے۔