بھارت کیخلاف پاکستان کی ناقص فیلڈنگ ، بیٹنگ اور بولنگ

india vs Pakistan

india vs Pakistan

ورلڈ ٹی ٹوینٹی (جیوڈیسک) بھارت کے خلاف بیٹنگ چلی نہ بولنگ،رہی سہی کسر ناقص فیلڈنگ نے پوری کردی ۔پاکستانی فیلڈرز نے بلے بازوں کے کیچزڈراپ کرکے انہیں خوب کھل کرکھیلنے کا موقع دیا۔کولمبومیں بھارت کے خلاف اہم میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ پاکستان نے زیادہ خراب بیٹنگ کی ، بولنگ یا فیلڈنگ ۔ بھارتی بلے بازوں نے پاکستان کی ناقص فیلڈنگ کا خوب فائدہ اٹھایا۔

ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کے غیر ملکی فیلڈنگ کوچ پاکستانی کھلاڑیوں کو کوئی بھی سبق پڑھانے میں ناکام رہے ہیں۔یاسرعرفات کی گیند پر عمراکمل نے ویرات کوہلی کا کیچ گرایا۔اِن فارم بیٹسمین ویرات کوہلی کو پاکستانی کھلاڑیوں کا شکرگذارہونا چاہیئے کہ جو انہیں آٹ ہوتا دیکھنا نہیں چاہتے تھے۔عمرگل کی گیند پر عمران نذیر نے کوہلی کا ایک اور کیچ ڈراپ کیا۔

میچ کے دوران ایسا لگتا تھاکہ پاکستانیوں کو فیلڈنگ کرنا آتی ہی نہیں۔ بوم بوم آفریدی بیٹنگ میں ناکامی کے بعد بالنگ میں بھی کوئی کارنامہ انجام نہ دے سکے۔ آفریدی نے اپنی ہی گیند پر سہواگ کا کیچ ڈراپ کیا۔ بھارتی اننگز کے دوران مس فیلڈنگ کئی مناظردیکھنے میں آئے۔