ویمنز ٹی 20 : پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل

Women's Pak vs india

Women’s Pak vs india

ویمنز ٹی 20 (جیوڈیسک) ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ میگا ایونٹ میں قومی ویمنز ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی ،قومی ویمنز ٹیم سے اچھے کھیل کی توقع ہے۔قومی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں تو بھارت کو نہ ہرا سکی ،لیکن امید کی جا سکتی ہے کہ قومی ویمنز ٹیم بھارت کو ہرا کر مینز ٹیم کا بدلہ لے۔ لیکن اس کا فیصلہ تو آج کے میچ کے بعد ہی ہو گا۔ میچ سے قبل بھارتی ٹیم کی کپتان میتھالی راج کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اچھی اہے اور انھیں سخت میچ کی توقع ہے۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر کا کہنا تھاکہ انھیں اپنی ٹیم سے اچھے کھیل کی امید ہے۔ ثنا میر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت باہمی سیریز کا آغاز ہونا چاہیے ،لیکن حتمی فیصلہ تو دونوں ٹیموں کے بورڈز نے کرنا ہے ۔