بھارت کی بے وفائی پر وینا ملک دلبرداشتہ

Veena malik

Veena malik

پاکستانی ڈرامہ کوئین وینا ملک آج کل کافی دلبرادشتہ ہیں، ان کی اداسی کی وجہ اشمیت پٹیل کی جدائی نہیں بلکہ بھارت کی بے وفائی ہے۔
یوں توجب سے وینا کو بگ باس سے شہرت ملی وینا کے پیر زمین پر نہیں ٹک رہے تھے اور انھوں نے فورا سے پیشتر بھارت میں رہنے کی ٹھان لی ، لیکن انہیں یہ نہیں معلوم تھا کہ بھارت اشمیت پٹیل کی طرح ہرجائی ہے اور اپنا مقصد نکالنے کے بعد نکال باہر پھینکے گا۔
وینا ملک نے جب بھارت میں گھر خریدنے کا ارادہ کیا تو بھارتی انتظامیہ نے سیدھا سیدھا یہ کہہ کر انکار کردیا کہ وینا پاکستانی شہری ہیں اس لئے انہیں گھر نہیں مل سکتا ۔ہائے بیچاری وینا ملک ، جو بھارت کو اپنا سسرالی گھر سمجھ رہی تھیں ، بھارت نے بھی سسرال جیسا سلوک کر کے دل توڑ دیا۔