بھارت کی خفیہ ایجنسی کے لئے مسلمان سربراہ نامزد

India

India

بھارت (جیوڈیسک) بھارت میں پہلی بارخفیہ ادارے آئی بی کے لئے کانگریس نے ترپ کے پتے کے طور پر مسلمان سربراہ کا نام دے دیا،حکومت نے اپوزیشن کو ناکام بنانے اور مسلم ووٹ لینے کا نیا حربہ اختیار کر لیا ۔

آئندہ عام انتخابات کے تناظرمیں آصف ابراہیم کی بطورڈائریکٹرآئی بی تقرری کوبہت اہمیت دی جارہی ہے،انٹیلی جنس حکام کیمطابق آصف ابرہیم کانگریس کے بہت قابل اعتمادسمجھے جاتے ہیں،سابق انٹیلی جنس حکام کے مطابق آصف ابرہیم کی تقرری مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کا ایک حربہ تصور کی جا رہی ہے۔

آئی بی ہیڈکوارٹرکی ایک رپورٹ کے مطابق آصف ابراہیم کی تقرری کی خبروں سے ایجنسی میں بے چینی پائی جاتی ہے،مبصرین کاکہناہے کہ نئےآئی بی ڈائریکٹر کی تقرری کا اعلان نامہ عام انتخاب کومدنظررکھتے ہوئے کیا گیا ہے،آصف ابراہیم کاتعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے ہے اورانہوں نیانڈین پولیس میں انیس سوستترمیں شمولیت اختیارکی تھی۔