کیٹ ولیم نے لندن میں نیچرل ہسٹری میوزیم کا افتتاح کر دیا

Kate William

Kate William

لندن (جیوڈیسک) لندن برطانوی شہزادے ولیم کی اہلیہ کیٹ مدلٹن نے ملک کی قدرتی ذخائر کی تاریخ پر مبنی آرٹ گیلری کا آغاز کردیا ہے۔ ٹریژرز اِن دی کیڈوگان کے نام سے لندن میں کھولی جانے والی گیلری میں 70 ملین نمونوں میں سے 22 منتخب کرکے عوامی نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔اِس گیلری کا مقصد ملک کی تاریخی ، سائنسی ، سماجی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔اس موقع پر ڈچز آف کیمبرج نے میوزیم کا دورہ کیا اور مختلف نمونوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔