پیرو میں ڈینگی کی وبا پھیل گئی

Peru Dengue Spread

Peru Dengue Spread

پیرو (جیوڈیسک) لیماپیرو میں ڈینگی بخار کی وبا پھیل گئی جس سے ہزاروں افراد متاثر ہو ئے ہیں۔پیرو کے علاقے Pucallpaکے قریب اکتوبر سے اب تک ڈینگی بخار پھیلنے سے ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں اور اِس وبا نے ملک کے 17 خطوں کولپیٹ میں لے لیا ہے۔

پیرو کے وزیراعظم اور وزیر صحت نے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے کے ایک اسپتال کا دورہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے مقامی حکومت کی مدد کے لیے متاثرہ علاقے میں ماہرین کی ٹیم میں بیجھنے کا اعلان کیا ۔حکام کے مطابق ڈینگی سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔