امریکہ کا منگلا ڈیم کے لیے 15کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

Mirpur Mangla Dam

Mirpur Mangla Dam

میرپور (جیوڈیسک) امریکی سفیر رچرڈاولسن نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی پاکستان اور امریکا دونوں ملکوں کیلئے خطرناک ہے۔ پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے میرپور میں 15 کروڑ ڈالر کے منگلا ڈیم کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اپ گریڈیشن سے منگلا ڈیم پاور ہاؤس آئندہ 40 برس تک اضافی بجلی پیدا کرسکے گا۔

امریکا پاکستان میں پانی و بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لائن لاسز کم کرنے میں معاونت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کی فوج اور حکومت سے رابطے میں ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون جاری ہے۔ دونوں ملکوں کے اسٹریٹیجک مذاکرات آئندہ ہفتے ہوں گے۔