ننکانہ صاحب ، سکھ یاتری آج پالکی کا جلوس نکالیں گے

Nankana Sahib

Nankana Sahib

ننکانہ میں بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کے آخری روز سکھ یاتری آج پالکی کا جلوس نکالیں گے۔ بھارت سمیت دیگر ممالک اور اندروں ملک سے بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آئے ہوئے ہزاروں سکھ یاتری تقریبات کے آخری روز بھی اپنی مذہبی رسومات ادا کررہے ہیں ۔

یاتری آج گردوارا جنم استھا ن میں اپنے پہلے گرو کے جنم دن کی خوشی میں اپنی مقدس کتاب گرنتھ صاحب کو چاندی کی پالکی میں رکھ کر جلوس نکالیں گے ۔سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلوس گردوارا جنم استھان کے احاطے تک محدود رہے گا۔بابا گرو نانک کے جنم دن کی تین روز تقریبات آج رات گئے بھوگ کی رسم کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہو جائیں گی۔