کراچی : بلڈنگ میں آتشزدگی، جان بچانے کیلئے کودنے والا شخص چل بسا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں زینب مارکیٹ کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی ، فائر بریگیڈ وقت پر نہ پہنچ سکی۔ ایک شخص جان بچانے کے لیے عمارت سے کودکر جانبر نہ ہوسکا۔ عبد اللہ ہارون روڈ پر واقع اسٹیٹ لائف بلڈنگ کی آٹھویں منزل آگ لگ گئی عمارت میں دھواں بھرنے سے متعدد افراد پھنس گئے۔

جبکہ ایک شخص اویس بیگ نے جان بچانے کیلیے عمارت سے چھلانگ لگا دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ۔فائر بریگیڈ نے بھرپور کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔فائربگیڈ کے تاخیر سے پہنچنے پر بھی شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔