عوام میرے ساتھ ہیں ، آئندہ الیکشن جیتیں گے ، نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

سوات(جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام میرے ساتھ ہیں ،ہم آئندہ الیکشن جیتیں گے۔ سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ فاصلے ختم کرنا چاہتا ہوں ۔سوات میں نئے ہسپتال اور تعلیمی ادارے بنائیں گے ۔سوات کو ایک ماڈل علاقہ بنائیں گے ۔گردوں کے مریضوں کا سوات میں ٹرانسپلانٹ بھی ہوگا۔

کارکن بارش میں بھیگ رہے ہیں ،ذمہ دار امیر مقام ہیں ۔انھوں نے کہا کہ پنجاب میں ہسپتال پنجاب حکومت کا تحفہ ہے ،ہماری سیاست کا مقصد خدمت ہے ۔انھوں نے کہا کہ میرا دور ہوتا تو بلٹ ٹرین ہوتی ،آج پاکستان جل رہاہے ۔