بے نظیر کی شہادت کے بعد سرکاری زمینوں کی منتقلی غیر قانونی قرار

Karachi Supreme Court

Karachi Supreme Court

کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری نے کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران بے نظیر کی شہادت کے بعد سے تمام سرکاری زمینوں کی منتقلی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے محکمہ ریونیو کو زمین کی منتقلی سے روک دیا ہے۔

جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس کے دوران کہا کہ پانچ کروڑ کی زمین کے بدلے پانچ ارب کی زمین کیسے الاٹ کی جاسکتی ہے ،زمینوں کے مالکانہ حقوق نہ دیئے جائیں ۔سپریم کورٹ نے بے نظیر کی شہادت کے بعدسرکاری زمینوں کی منتقلی کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔عدالت نے رینجرز اور پولیس کو رابطے بڑھانے کا حکم دیا ۔رینجرز کی جانب سے عدالت سے تفتیشی سینٹر بنانے کی استدعا کی گئی۔