بھارت کی صنعتی پیداوار جون میں 1.8 فیصد تک کم ہوگئی

India

India

بھارت (جیوڈیسک) بھارت کی صنعتی پیداوار جون میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 1.8 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔ جمعرات کو جاری سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مینوفیکچرنگ پیداوار ایک سال قبل کے مقابلے میں جون کے دوران 3.2فیصد تک گر گئی ہے۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق بڑی چیزوں کی پیداوار جو کہ سرمایہ کاری کا ایک اہم پیمانہ ہے سالانہ بنیادوں پر 27.9 فیصد تک کم ہوئی۔

مئی میں یہ کمی 8.7 فیصد اور اپریل میں 19.5 فیصد تھی۔ صنعتی پیداوار کے اعدادوشمار تجزیہ کاروں کی توقعات سے کہیں کم ہیں۔ ڈاجونز نیوز وائرز کی جانب سے 15 معاشی ماہرین سے کئے گئے سروے میں صنعتی پیداوار 0.80 فیصد اضافہ کی پیشنگوئی کی گئی تھی۔