چین میں مہنگائی کی شرح میں 1.8 فیصد کمی

China

China

چین (جیوڈیسک) جولائی میں چین میں مہنگائی کی شرح میں 1.8فیصد کمی آئی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق دنیا کی دوسری بڑی معیشت میں کمزور پیداوار کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی مزید پالیسی بیان کی گئی ہے۔

قومی اعدادوشمار بیورو کا کہنا ہے کہ ملک کے کنزیومر پرائس انڈکس (سی پی آئی) میں جولائی میں سالانہ بنیادوں پر 1.8 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ جنوری 2010 کے بعد سے کم ترین شرح ہے۔ بیورو کا کہنا ہے کہ 2012 کے پہلے سات ماہ کے لئے مہنگائی کی شرح 3.1 فیصد تھی۔