کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں پندرہ پوائنٹس کا اضافہ

KSE Index

KSE Index

اسٹاک مارکیٹ (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا کاروبار کا اختتام کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں پندرہ پوائنٹس کے اضافے پر ہوا۔ بازار میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا تاہم ٹریڈنگ کے دوران قیمتوں میں زبردست اتار چڑھاو رہا اور انڈیکس میں پہلے ستر پوائنٹس کا اضافہ اور بعد میں پچاس پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس چودہ ہزار سات سو انسٹھ پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر آٹھ کروڑ اڑتالیس لاکھ سے زائد شئیرز کا کام ہوا۔ ایک سو اکتیس کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ اور ایک سو ستائیس کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔