بھارت کے یوم جمہوریہ پر دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ

Black Day

Black Day

نئی دہلی(جیوڈیسک) بھارت میں چونسٹھ ویں64 یوم جمہوریہ پر تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ادھر دنیا بھر کے کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

نئی دلی میں بھارت کے چونسٹھ ویں یوم جمہوریہ کیسلسلے میں فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔بھارتی صدر پرناب مکھرجی،وزیراعظم من موہن سنگھ اوربھوٹان کے بادشاہ بھی اس موقع پر موجودتھے۔پریڈ میں پانچ ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے اگنی فائیو میزائل کی نمائش بھی کی گئی۔یوم جمہوریہ پربھارتی صدر ایک سو آٹھ شخصیات کو پدما بھوشن ایوارڈ دیں گے۔

ادھر دنیا بھر کے کشمیری بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔اس سلسلے میں آزاد اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف ریلیوں کا انعقاد کیاگیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔