ڈیرہ بگٹی: امن فورس کے کیمپ پر حملہ، 4 افراد جاں بحق، 5 اغوا

Pak Army

Pak Army

ڈیرہ بگٹی(جیوڈیسک) ڈیرہ بگٹی میں امن فورس کے کیمپ پر نامعلوم افراد کا حملہ ، 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔ بارودی سرنگ پھٹنے سے ٹلی مٹ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں پٹ فیڈر کے قریبی علاقے گنڈوئی دلبر مٹ میں علی الصبح نامعلوم مسلح قبائلیوں نے امن فورس کے کیمپ پر حملہ کر دیا۔

فائرنگ سے امن فورس کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد امن فورس کے 5 افراد اغوا کرلیا ہے۔ ایک دوسرے واقعے میں ڈیرہ بگٹی کے علاقہ ٹلی مٹ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔