بھتہ خوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائے گی۔ رحمان ملک

rehman Malik

rehman Malik

کراچی (جیو ڈیسک)کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث گروہ کی گرفتاری پر رحمان ملک نے پولیس پارٹی کو انعامات دینے کیلئے آئی جی سندھ سے اہلکاروں کے نام طلب کرلئے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھتہ خوروں کی گرفتاری کیلئے کی گئی پولیس کارروائی کو سراہا ہے اور انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔

رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھتہ خوروں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائے گی۔ کراچی میں انسداد بھتہ سیل نے کورنگی انڈسٹریل ایریا سے بھتہ خوری میں ملوث آٹھ ملزمان اور ان کے سرغنہ رحمان قریشی کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر متعدد تاجروں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔