بھمبر اکاؤنٹس آفس عملہ کی کمی کے باوجود عوام کو بہتر سروسز فراہم کر رہا ہے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر اکاؤنٹس آفس عملہ کی کمی کے باوجود عوام کو بہتر سروسز فراہم کر رہا ہے اکاؤنٹس آفس کے تمام ملازمین قانون و ضوابط کا پابند ہونے کیساتھ ساتھ وقت کی پابندی پر بھی عمل کر ہے ہیں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشین کے معاملات کو یکسو کرنے کیلئے 2ایڈیٹر ڈیوٹی پر مامور کیے گئے ہیں اگر کسی شخص کو اکاؤنٹس آفس کے عملہ کیخلاف کوئی شکایت ہو تو وہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس بھمبر کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اکاؤنٹس آفس بھمبر میں تمام مالیاتی امور قوائد و ضوابط کیمطابق سرانجام دیے جارہے ہیں جعلی اور فرضی بلات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں سٹاف کی شدید کمی ہے لیکن اس کے باوجود بہتر حکمت عملی کے باعث پینشنروں سمیت تمام سرکاری محکموں کو مالیاتی ادائیگیوں میں چیک اینڈ بیلنس کی پالیسی کے تحت کاروائی کی جا تی ہے اس کے باوجود بھی کسی پینشنر کو محکمہ یا کسی سرکاری ملازم سمیت سول سوسائٹی کے کسی فرد کو کسی حوالے سے کوئی شکایت ہوتو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے نوٹس میں لائیں تو اس کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا ۔