بھمبر موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم کے دوران شدید زخمی ہونیوالا خرم شہزاد گجرات ریفر کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم کے دوران شدید زخمی ہونیوالا خرم شہزاد گجرات ریفر کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا جبکہ دوسرے شدید زخمی کی حالت بدستور تشویشناک تفصیلات کیمطابق گزشتہ بھمبر گجرات روڈ پر ہونے والے رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم سے شدید زخمی خرم شہزاد ساکن ڈھل داؤد کوٹلہ شدید زخمی حالت میں گجرات لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر راستے میں دم توڑ گیا۔

جبکہ دوسرے شدید زخمی کاشف کی حالت بھی بدستور نازک بتائی جا رہی ہے جان بحق ہونے والے خرم شہزاد کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان چڑیاولہ میں سپرد خاک کردیا گیانماز جنازہ میں عوام علاقہ اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔