اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ

Pakistan Corona Case

Pakistan Corona Case

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد میں کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 22 فی صد پر جا پہنچی ہے۔

محکمہ صحت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 12 علاقوں کی 19 گلیوں میں فوری اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دے دی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر زعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں مثبت کیسز اور مثبت شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور یومیہ شرح اب تک بلند ترین سطح پر ہے۔

محکمہ صحت کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ 19 گلیوں میں کورونا کے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور یہ اسلام آباد میں کورونا پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔