بھمبر: ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ غریبوں کا سفر کرنا محال ہو گیا

بھمبر: بھمبر سماہنی ،بھمبر میرپور اور بھمبر گجرات روٹ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ہوشر باء اضافہ غریبوں کا سفر کرنا محال ہو گیا ضلعی انتظامیہ ٹرانسپورٹروں کی من مانیوں کے آگے بے بس شہریوں اور عوام علاقہ کا کرایوں میں اضافہ پر شدید احتجاج کرایوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو سڑکیں بلاک کر دیں گے مختلف علاقوں کے لوگوں کیطرف سے الٹی میٹم ۔تفصیلات کیمطابق ضلعی انتظامیہ کیطرف سے جاری کرایہ ناموں کو ٹرانسپورٹرز حضرات نے مسترد کر تے ہوئے من مانے کرایے مقرر کر رکھے ہیں اور چند کلو میٹر کے سفر پر بھی دو گنا کرایہ وصول کیا جارہا ہے بھمبر سے لوکل روٹس اور لانگ روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے انتظامیہ کیطرف سے جاری کرایہ ناموں کو مسترد کر دیا ہے اور اپنی اپنی مرضی سے زائد کرایے وصول کر رہے ہیں جسکے باعث غریب شہریوں کیلئے سفر کرنا محال ہو گیا ہے جبکہ کرایوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کے درمیان تلخ کلامی عروج پر پہنچ گئی ہے مختلف عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر زائد کرایوں کا سلسلہ نہ رکا تو مختلف روٹس پر سڑکیں بلاک کر دیں گے ۔