ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل بھمبر محمد اسلم شاہین آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

بھمبر : ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبرچوہدر ی محمد اسلم شاہین آج  اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ایڈمنسٹریٹر سماہنی سے ایک بڑے جلوس کیساتھ بھمبر آئیں گے بھمبر میں پیپلز پارٹی کے کارکنان ان کا والہانہ استقبال کریں گے تفصیلات کیمطابق ضلع کونسل بھمبر میں نئے تعینات ہونیوالے ایڈمنسٹریٹر چوہدری محمد اسلم شاہین آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے موصوف میر پور سے سماہنی اور پھر سماہنی سے بھمبرآئیں گے سماہنی آمد پر پیپلز پارٹی کے کارکنان ان کا پیر گلی کے مقام پر والہانہ استقبال کریں گے جہاں سے انہیں ایک بڑے جلوس کی شکل میں سماہنی اور پھر سماہنی سے بھمبر لایا جائے گا سماہنی آمد پر پیر گلی سے لیکر جنڈی چونترہ کے مقام تک جگہ جگہ استقبالیہ بینر ز اور گیٹ بنائے گئے ہیں جبکہ بھمبر پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے کارکنان ان کا بھر پور استقبال کریں گے اور جلوس کی شکل میں ضلع کونسل لایا جائے گا جہاں وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اس کے بعد روز ویلی میں استقبالیہ تقریب منعقد ہو گی جس سے پیپلز پارٹی کے قائدین اور وزراء حکومت خطاب کریں گے ۔