بھمبر کی خبریں 3-2-2013

آزاد کشمیر کا نوجوان بے روز گار ہے اب کشمیر کونسل میں بھرتی کیلئے ریاستی باشندہ سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کرنیکا فیصلہ آزادکشمیر کے نوجوانوں کیلئے مزید روز گار کے دروازے بند کرنے کی بہت بڑی سازش ہے ، خالد پرویز بٹ
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزاد کشمیر کا نوجوان بے روز گار ہے اب کشمیر کونسل میں بھرتی کیلئے ریاستی باشندہ سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کرنیکا فیصلہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کیلئے مزید روز گار کے دروازے بند کرنے کی بہت بڑی سازش ہے جس کیلئے آزاد کشمیر بھر کے نوجوانوں بالخصوص طلباء و طالبات کو سیاسی وفاداریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد و اتفاق سے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر اس سازش کیخلاف بھرپور احتجاج شروع کرنا چاہیے خواہ انہیں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑیں ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے آزاد کشمیر کے نوجوانوں اور طلباء و طالبات کو پیغام دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ آزاد کشمیر میںتمام سرکاری ملازمتوں کیلئے آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کے ڈومیسائل و باشندہ ریاست درجہ اول کے نوجوانوں کو ہی سلیکٹ کیا جائے تاکہ آزاد کشمیر کے نوجوان کو روز گار حاصل ہو سکے اس کے علاوہ آزادکشمیر میں قائم تمام سرکاری و نیم سرکاری اور پرائیویٹ ادارے بھی آزادکشمیر کے نوجوانوں کو ملازمتیں دیں بالخصوص تمام بینک اور پاکستان واپڈا آزادکشمیر میں اپنے پاور اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر آزادکشمیر کے نوجوانوں کو ترجیح بنیادوں پر ملازمتیں فراہم کریں آزاد کشمیر میں صرف اور صرف آزادکشمیر باشندہ ریاست اور ڈومیسائل رکھنے والے نواجوانوں کو ہی ملازمتوں میں ترجیح دی جائے تاکہ تعلیم یافتہ نوجوان کو روز گار فراہم ہو سکے اور آذادکشمیر کے بے روز گار نوجوانوں کے اندر پایا جانے والا احساس محرومی ختم ہو سکے پاکستان میں آباد مہاجرین آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی اور آزاد کشمیر کے عوام کو کوئی بھی خدمت سرانجام سوائے اس کے کہ ایم ایل اے منتخب ہونے والے ممبران اسمبلی آزاد کشمیر حکومت کے سر پر ہمیشہ لٹکتی ہوئی تلوار کا کردار ادا کرتے ہیں آزاد کشمیر کے ترقیاتی فنڈز اور تنخواہیں لیکر سرکاری پروٹوکول اور سرکاری گاڑیوں کے مزے لیتے ہیں اسی طرح سرکاری ملازمتوں میں بھی مہاجرین کے کوٹہ پر سرکاری ملازمتیں حاصل کرکے آزادکشمیر میں صرف اور صرف تنخواہیں وصول کرتے ہیں اور پاکستان میں بھی کیونکہ انہیں برابری کے حقوق حاصل ہیں اس لیے وہاں بھی انہیں سرکاری ملازمتیں حاصل ہو جاتی ہیں اور یہ صرف اور صرف آزاد کشمیر کے نوجوانوں کا استحصال کر رہے ہیں اس لیے حکومت آزاد کشمیر اور تمام سیاسی جماعتوں کو ایسا لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے کہ ہمارے آزاد کشمیر میں بسنے والے لوگ آزاد کشمیر کے وسائل سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کسچناتر کے کارکنان کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ، علی عمیر
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلزپارٹی کسچناتر کے کارکنان کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کرینگے پیپلزپارٹی کی حکومت کارکنان کی قربانیوں کی بدولت ملی ہے گورنمنٹ بوائز سکول کیلئے 40کنال کے قریب رقبہ بھی دیا لیکن سکول میں ہمارا ایک ملازم بھرتی نہیں ہوا مزید زیادتیاں برداشت نہیں کرینگے وزیر ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف اور وزیر مال چوہدری علی شان سونی حلقہ بھمبر میں ن لیگ کیساتھ مل کر پیپلز پارٹی کے کارکنان کا استحصال کر رہے ہیں اور بھمبر میںن لیگ کو پروموٹ کررہے ہیں ریاستی و وفاقی قیادت وزراء کی بے جامداخلت کانوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری علی عمیر نے کیا انہوں نے کہاکہ کارکنان کسی جمارت کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جماعتو ںکو کارکنان کی قربانیاں اور محنت کے نتیجے میں کامیابی اور حکومت ملتی ہے پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت کو بھی اقتدار پیپلز پارٹی کے کارکنان کی قربانیوں کی بدولت ملا ہے لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتے ہوئے بھی کسچناتر میں پیپلز پارٹی کے کارکنان کا استحصال کیا جا رہا ہے پیپلز پارٹی کے کارکنان کے اوپر دوسری جماعتوں کے کارکنان کو ترجیح دی جا رہی ہے بوائز سکول کسچناتر میں ن لیگ کے کارکنوں کو ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے وزیر ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف اور وزیر مال چوہدری علی شان سونی پیپلزپارٹی حلقہ بھمبر کے کارکنان کا استحصال کر رہے ہیں پیپلز پارٹی کی وفاقی اور ریاستی قیادت پیپلز پارٹی کے کارکنان کیساتھ ہونے والی زیادتیوں اور استحصال کا نوٹس لے اور بھمبر کے وزراء کی حلقہ بھمبرمیں بے جا مداخلت کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کے راہنماء چوہدری محمد رزاق کیساتھ حکومتی بد معاشی بند کی جائے ، چوہدری شکیل احمد
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلزپارٹی کے راہنماء چوہدری محمد رزاق کیساتھ حکومتی بد معاشی بند کی جائے موصوف کیخلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات فی الفور ختم کیے جائیںبصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی تحصیل بھمبر کے چیف آرگنائزر چوہدری شکیل احمدآف مکہال نے کیا انہوں نے کہاکہ چوکی تھانہ کے متنازعہ ایس ایچ او کی وجہ سے پہلے بھی سماہنی کے حالات خراب ہو ئے اور موصوف اب بھی سماہنی کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں چوکی تھانہ کا SHOشاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی کوشش کر رہاہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے چوہدری محمد رزاق اور ان کے ساتھیوں کیخلاف جعلی ،جھوٹے اور من گھڑت مقدمات برداشت نہیں کرینگے حلقہ سماہنی میں حکومتی مشینری کے زور پر چوہدری محمد رزاق کو دبایا نہیں جا سکتا اگر حکومت نے چوہدری محمد رزاق کیساتھ حکومتی بد معاشی بند نہ کی تو ہم وزراء حکومت کا بھمبرمیں داخلہ بند کر دینگے پیپلزپارٹی کے کارکنان اپنا حق لینا اور اپنے حقوق کا تحفظ کرنا خوب جانتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیری قوم مقبول بٹ شہید کی جلائی ہوئی شمع کو روشن رکھے گی ، مشتاق احمد کاشر
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیری قوم مقبول بٹ شہید کی جلائی ہوئی شمع کو روشن رکھے گی قائد کے مشن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے 11فروری کو مقبول بٹ شہید یوم عزم کے طور پر منائیں گے ان خیالات کا اظہار کشمیر سٹوڈنٹس فریڈم موومنٹ سٹی بھمبر کے صدر مشتاق احمد کاشر نے کیا انہوں نے کہاکہ بھارت نے ایک مقبول بٹ کو پھانسی دیکر یہ سمجھا کہ تحریک آزادی کشمیر کو ختم کر دیا ہے لیکن ایک مقبول بٹ شہید کے راستے پر چلتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ قائد کے ادھورے مشن کی تکمیل تک جانوں کے نذرانے یوں ہی پیش کرتے رہیں گے 1984سے لیکر آج تک بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو طاقت کے زور پر نہ تو ختم کر سکا اور نہ ہی دبا سکا بھارت کی طرف سے کشمیری عوام پر جبر ،تشدد ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ،کریک ڈاؤن ،بدنام زمانہ کالے قوانین سمیت کوئی بھی حربہ کشمیری قوم کے عزم آزادی کوکم نہیں کر سکا انہوں نے کہاکہ بھارت حقیت پسندی کا مظاہرہ کرے اور جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرے کشمیر سے فوجی انخلاء ،کشمیر میں رائج کالے قوانین کو ختم کرے اور نظر بند کشمیریوں کو رہا کرنے کے عملی اقدامات کرے تاکہ متنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی مرضی و منشاء ،امنگوں اور آرزووں کیمطابق حل کیا جا سکے۔