بھمبر کی خبریں 4-2-2013

تارکین وطن نام نہاد بھارتی جمہوری اور سیکولر چہرے کو بے نقاب کرینگے ، بیرسٹر عبدالمجید ترمبو
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تارکین وطن نام نہاد بھارتی جمہوری اور سیکولر چہرے کو بے نقاب کرینگے یورپ میں مقیم کشمیری کمیونٹی 10فروری کو اٹلی کے شہر بریشیا میں یوم یکجہتی کشمیر اور مقبول بٹ شہید کی برسی پورے جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جائیگی تقریب میں بیرسٹرعبدالمجید ترمبو خصوصی شرکت کرینگے ان خیالات کا اظہار یورپ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے سینئر نائب صدر راجہ عمران خالق آف بنڈالہ نے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک مقیم کشمیری کمیونٹی اپنے وطن کی آزادی کیلئے بڑی تڑپ رکھتے ہیں اور ریاست جموں وکشمیر کی آزادی کیلئے دنیا کے ہر فورم پر آواز بلند کررہی ہے 10فروری کو اٹلی کے شہر بریشیا میں کشمیری کمیونٹی بھرپور اندا ز میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ یکجہتی منائے گی اور قائد کشمیر مقبول بٹ شہید کا یوم شہادت پورے عقیدت و احترام سے منائے گی انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کے اس نازک مرحلے پر آج کشمیری قوم کو مقبول بٹ شہید جیسے لیڈر کی ضرورت ہے جو کشمیریوںکو آزادی دلا سکے اوورسیز کمیونٹی 10فروری کو مقبوضہ کشمیر کے اندر ہونے والے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو پورے دنیا کے اندر بے نقاب کرینگے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے احساس دلائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
5 فروری کو پوری پاکستانی قوم سمیت دنیا بھر میں مقیم کمیونٹی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائے گی ، چوہدری عرفان الحسن
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک آزادی کشمیر دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے 5 فروری کو پوری پاکستانی قوم سمیت دنیا بھر میں مقیم کمیونٹی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائے گی ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن امریکہ کے راہنما چوہدری عرفان الحسن آف جبی نے کیا انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیری قوم کو ان کی مرضی و منشاء اور خواہشوں کیمطابق حق حق خودارادیت نہیں دیا جاتا اس وقت تک جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں ہو سکتا اور ایٹمی جنگ کے خطرات منڈلاتے رہے گے پاکستان اور بھارت فوجی ساز وسامان خریدنے پر وسائل خرچ کرتے رہے اور دونوں ملک ترقی نہیں کر سکے انہوں نے کہا کہ حالات اور وقت کا تقاضہ ہے کہ کشمیریوں کی مرضی اور منشاء کیمطابق آزادی دی جائے اور دونوں ممالک فوجی سازو سامان خریدنے کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود پر وسائل صرف کریں انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم کشمیری و پاکستان کمیونٹی 5 فروری کو مقبوضہ ریاست کے عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرے کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کے مصروف ترین تجارتی مرکز میں قائم ٹریول ایجنسی ، ڈینٹل کلینک اور دوسری دوکانوں کو ختم کر کے نجی بینک کی جگہ کے حصول کیلئے کوشش ، عبدالقدوس
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر کے مصروف ترین تجارتی مرکز میں قائم ٹریول ایجنسی ، ڈینٹل کلینک اور دوسری دوکانوں کو ختم کر کے نجی بینک کی جگہ کے حصول کیلئے کوشش ، کئی سالوں سے بزنس کرنے والوں کا بزنس داوء پر لگ گیا ان خیالات کا اظہار عبدالقدوس ،عرفان ہاشم ،ندیم احمد اور محسن ظہیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر کے مصروف ترین میرپور چوک میں واقع تجارتی مرکز ویلی پلازہ میں عرصہ دراز سے کرایہ داروں نے مالکان سے قواعد وا ضوابط کے تحت دوکانیں حاصل کر رکھی ہیں جن میں رائل ٹریول ایجنسی ، ڈینٹل کلینک سمیت دیگر دوکانیں شامل ہیں جنہوں نے اپنے بزنس کی بہتری کے لئے لاکھوں روپے اپنی اپنی دوکانوں پر لگا رکھے ہیں لیکن اچانک ایک نجی بینک جو بھمبر میں اپنی برانچ کھولنے کا ادارہ رکھتا ہے نے اس جگہ پر لوگوں کے چلتے کاروبار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جگہ کے حصول کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں جن کے اس اقدام سے پہلے سے کاروبار کرنے والے لوگوں کا کاروبار داو پر لگ جائے گا کرایہ داروں کے مطابق ہم قواعد و ضوابط کے مطابق یہاں کرایہ پر دوکانیں لے کے کام کر رہے ہیں جن میں ہم باقاعدگی سے کرایہ نامہ کے مطابق کرایہ ادا کرتے ہیں لیکن ایک نجی بینک نے اس جگہ کو اپنی برانچ کے لئے حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں جو زیادتی ہے اس سے ہمارا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گا ہم بینک انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے چلتے بزنس کو ختم نہ کریں اور اپنی برانچ کے لئے کوئی اور جگہ منتخب کریں ورنہ ہمارا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے بنیادی حق کو تسلیم کرتے ہوئے حق ارادیت کے نظریہ کا تسلیم کیا ، چوہدری محمد کلیم الفتح
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یوم یکجہتی ِ کشمیر5 فروری اس عزم کے عہد کا دن ہے کہ کشمیری عوام کا یکجا ہو کر اپنی منزل کی جانب گامزن ہوں ، اس حوالے سے ہر سال تقریبات منائی جاتی ہیں اور پاکستان میں 1990سے یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے ، یہ دن شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے کیا جاتا ہے ،اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد سے بھی اظہار ِ یکجہتی بھی کرنا ہے ۔یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے سے منانے کے ساتھ اس دن کو عمل کی بنیاد بنا کر مستقبل کیا لائحہ عمل اختیار کرنے کا دن ہے جموں کشمیر لبریش لیگ جس کی بنیاد ہی حق خودارادیت کے عزم ِ مصمم اور جہدمسلسل پر قائم ہوئی ،کیونکہ حق ارادیت کا حصول ریاست جموں وکشمیر کے عوام کا پیدائشی حق ہے جس کو حاصل کرکے کشمیری عوام اپنے حق کا استعمال کر کے اپنی حقیقی آزادی حاصل کر سکیں گے۔اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے بنیادی حق کو تسلیم کرتے ہوئے حق ارادیت کے نظریہ کا تسلیم کیا اور پاکستان نے بارہا اقوام متحدہ کو باور بھی کروایا کہ کشمیریوںکے بنیادی حق کو عملی شکل دی جائے لیکن ہندوستان نے بار بار اس عمل میں رکاوٹ پیدا کی اور آج تک حق ارادیت کا حصول ہندو کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکا۔ موجودہ وقت میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی حقیقی آزادی اور ریاست کو بامعنی اور حقیقی اقتدار اعلی سے ہمکنار کرنے کے لیے حق اداریت جس کو بنیاد بنا کر لبریشن لیگ کا قیام عمل میں لایا گیا،نظریہ خورشید اول دن سے ہی نظریہ حق ارادیت کا حصول ہے ، اور کشمیری عوام نظریہ خورشید کے نقش پر چل کرہی اپنی منزل کو پا سکیں گے ، زبانی نعروں سے کشمیرکے منقسم حصہ کے باشعود لوگوں کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ، آج عمل کی ضرورت ہے ، کیونکہ 5فروری لبریشن لیگ کے لیے تجدید عہد کا دن ہوتا ہے اور حق ادادیت کا نظریہ جس طرح کے ایچ خورشید نے جراء ت کے ساتھ دنیا کے سامنے اپنا نظریہ پیش کیا اس طرح آزاد حکومت اور پاکستان کی لیڈرشپ کو اتنی جراء ت ہونی چاہیے ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی راہنما، ضلعی صدرلبریش لیگ و سابق امیدوار قانو ن ساز اسمبلی چوہدری محمد کلیم الفتح لبریشن لیگ نے ضلعی کمیٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہندوستان کی قیادت کو باور کرایا جائے کہ کشمیر کے اندر جس قدر ظلم و ستم ہندوستان افواج اور دیگر ریاستی ادارے ظلم ڈھا رہے ہیںاور ریاستی پولیس نے جس قدر دہشت کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے وہ ختم کیا جائے بے جا پکڑ دھکڑاور تشدد کو ختم کیا جائے، قیدیوں کو آزاد کیا جائے ، کشمیر میں امن کا ماحول پیدا کیا جائے ۔اور خود ارادیت کا حصول ممکن بنایا جائے۔لیکن آج ہندوستان کشمیر کے مسلہ کو حل کرنے کے لیے ایک جانب توپاکستان کے ساتھ مذاکرات اور تجارت کی بات کرتا ہے دوسرے جانب کشمیر کے اندر ظلم و ستم بھی جاری رکھے ہوئے ہے، تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے جموں کشمیر لبریشن لیگ اپنے اصولی مئوقف پر قائم ہے الحمداللہ آج پاکستان اور آزاد کشمیر کے خطے کی تمام جماعتیں نظریہ خورشید پر متفق ہیں اور حق خود ارادیت جو کہ جموں و کشمیر لبریشن لیگ کا آفاقی نظریہ ہے جس پر تمام جماعتیں متفق ہو چکی ہیں، محب وطن پاکستانی اور کشمیری قوم جو کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی ایک حکم پر کٹ مرنے پر تیار تھی قائد اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے ایچ خورشید کی بصیرت کو بھی پوری قوم آج بھی سلام پیش کرتی ہے پاکستان اورجموں وکشمیر کے عوام نظریہ خورشید پر چل کر ہی حقیقی جمہوریت اور قائد اعظم کے فرمان کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کو پاکستان کی سلامتی پر مقدم سمجھتے ہیںمیڈیا گفتگو کے دوران چوہدری فتح علی صدر سوسائٹیی فار ہیومن رائٹس بھمبر،صوبیدار راجہ محمد رزاق ، صوبیدا رمحمد حنیف، چوہدری عبدالجبار کسگمہ، چوہدری محمد سلیمان کھڈوڑہ، چوہدری منور حسین کسگمہ، راجہ ذوالفقار مہدی تحصیل صدر لبریش لیگ، راجہ افتحار علی خان ایڈووکیٹ، مرکزی راہنما لبریشن لیگ چوہدری اسلم آسی ایڈووکیٹ، چوہدری افضل ایڈووکیٹ، راجہ بابر نائب صدر،چوہدری حبیب احمد، چوہدری ریاض مہوہڑا سدھا، صوبیدار منظورحسین ، صوبیدار حنیف کس رنڈیام،صوبیدارعبدالعزیزسما ہنی و دیگر موجود تھے۔