بھمب: میں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری مریض پریشا ن

بھمبر : بھمبر میں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی کام چھوڑ ہڑتال جاری ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریض پریشا ن حکومت جائز مطالبات پورے کرے بھمبر کے عوامی حلقوں کا مطالبہ 20اپریل سے تالہ بندی کر دیں گے ایسوسی ایشن راہنما مہر محمد رشید ۔تفصیلات کیمطابق بھمبر میں پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی روزانہ 3گھنٹے کام چھوڑ ہڑتال کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھمبر میں دور دراز کے علاقوں سے علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور لوگ ذلیل وخوار ہو رہے ہیں بھمبر کے عوامی حلقوں نے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسوی ایشن کے جائز مطالبات کیے جائیں تاکہ سٹاف مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کر سکیں دریں اثناء ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھمبر کے احاطہ میں ہیلتھ ایمپلائز اور سٹاف کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی راہنماو سینئر سٹاف نرسنگ مہر محمد رشید نے کہا کہ حکومت ہمارے جائز مطالبات پر غور نہیں کر رہی اور ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اگر حکومت نے 20اپریل تک ہمارے مطالبات حل نہ کیے تو 20اپریل کے بعد مکمل تالہ بندی کر دیں گے ا س موقع پر ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ۔