آزاد خطہ میں عوامی راج قائم ہے، چوہدری عبدالمجید

بھمبر :آزاد خطہ میں عوامی راج  قائم  ہے ی عبدالمجید بحیثیت وزیر اعظم آزا د کشمیر کو کرپشن فری معاشرہ میں تبدیلی کیلئے کوشاں ہیں چوہدرمختصر عرصہ اقتدار کے دوران انہوں نے مثالی اقدامات اٹھا کر خطے کی معیشت کو درست سمت میں ڈال دیا ہے ریاست کے اندر بلاتحصیص تعمیر وترقی کا زمین پر نظر آنے والا دور شروع ہو چکا ہے مخالفین کی سیاسی سر گرمیاں محض اچھل کود تک محدود ہیں نون لیگ اور مسلم کانفرنس کااتحاد بھی آزاد خطہ میں پی پی پی کی مقبولیت کم نہیں کر سکتا آزاد خطہ میں چوہدری عبدالمجید اپنی تجر بہ کار ٹیم کی بدولت ریاست کے کامیاب ترین وزیر اعظم ثابت ہو نگے ان خیالات کااظہار پی ایس ایف کے ضلعی صدر بشارت حسین رضا نے کیا انہوں نے کہا کہ نیلم سے چھمب تک کارکنان متحد و فعال ہیں اور سازشوں کا بھرپور جواب دینگے آزاد کشمیر حکومت آمدہ بجٹ کے بعد آزاد خطہ کو خود کفالت کی طرف گامزن کریگی موجودہ حکومت نے تعلیمی شعبے کو صوبائی لیول کی ترقی دیکر نوجوانوں پر احسان عظیم کیا ہے میرپور میں بین الاقوامی ائیر پورٹ آزاد خطہ کے عوام کا درینہ مطالبہ تھا جو پورا کیا گیا آمدہ سال ہائیڈ رل شعبہ کی نمایاں ترقی کی بدولت آزاد خطہ میں بجلی کی بہترین ترسیل شروع ہو جائیگی جس سے ریاست میں سیاحت اور صنعت کا شعبہ ترقی کریگا انہوں نے کہا کہ بھمبر کے تینوں حلقوں میں نظریاتی کارکنوں کو بھر پور اکامو ڈیٹ کیا جا رہا ہے سماہنی میں علی شان سونی وزیر مال تعمیر وترقی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہے ہیں بھمبر میں پی ایس ایف مکمل طور پر منظم و فعال اور پارٹی پالیسیوں پر فالو کروارہی ہے انہوں نے کہا کہ سماہنی میں PPPچوہدری علی شا ن سونی کی قیادت میں متحد وع منظم ہیں وزیر حکومت نے سماہنی میں بلاتخصیص روز گار کی فراہمی تعمیر وترقی کے کام کروارہے ہیں حلقہ سماہنی میں وزیر حکومت نے میگا پراجیکٹ وزیر اعظم پاکستان اور چوہدری عبدالمجید سے آمد ہ دورہ بھمبر میں میگا پراجیکٹ منظور کروائیں گے جس سے سماہنی میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا ۔