بھوجا ایئر لائن کے تباہ شدہ طیارے کا ملبہ آج اٹھایا جائیگا

Bhuja Airline

Bhuja Airline

پاکستان : (جیو ڈیسک) بھوجا ائر لائن کے تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ اٹھانے کا کام آج شروع ہو گا۔ سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے کی منتقلی کے لئے پندرہ روز درکار ہوں گے۔ تحقیقاتی ٹیم حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے طیارے کے آپریشنل پارٹس کا جائزہ لے رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ماہرین کی ٹیم پاکستان نہ آئی تو طیارے کے اہم پرزے بیرون ملک بھجوائے جائیں گے۔