نواز شریف ملک کے بدعنوان ترین سیاستدان ہیں۔ جہانگیربدر

Jahangir Badar

Jahangir Badar

پاکستان : (جیو ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر جہانگیر بدر کا کہنا ہے کہ نواز شریف ملک کے سب سے زیادہ کرپٹ سیاست دان ہیں، وہ وزیراعظم سے استعفےٰ مانگنے کی بجائے خود استعفیٰ دیں۔

جہانگیر بدر نے ایک بیان میں کہا کہ چوہدری نثار، رحمان ملک کی طرف سیکرپشن بے نقاب کئے جانے پر چیخ اٹھے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو سازش سے ہٹایا جبکہ وزیراعظم گیلانی تین بارعدالت میں پیش ہوئے۔