ملک کا صدر و وزیر اعظم دونوں سزا یافتہ ہیں۔ چوہدری نثار

chaudhry nisar

chaudhry nisar

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ آج ملک کا صدر و وزیرا عظم دونوں سزا یافتہ ہیں یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ ساٹھ کروڑ ڈالر ہے انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ ہتھکنڈے اختیار کر رہی ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ن لیگ سزا یافتہ ہونے کے باوجود وزیر اعظم گیلانی کا اسمبلی میں آنے کا شوق کل پورا کرینگی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو چاہیئے تھا کہ وہ استعفیٰ دیں لیکن انہوں نے طوفان کھڑا کر دیا۔