بہاولپورصوبہ کی قرارداد قومی اسمبلی میں بھی پیش کرینگے، شہباز شریف

shahbaz sharif

shahbaz sharif

بہاولپور : (جیو ڈیسک)وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بہاولپورمیں ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس پارٹی نے یہاں سے ووٹ لیا اسی نے بہاولپورکو صوبے کی حیثیت سے بحال کرنے میں رکاوٹ ڈالی ۔ شہبازشریف نے کہا کہ ان کی جماعت نے پنجاب اسمبلی میں بہاولپور صوبہ بنانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کی ہے اور قومی اسمبلی میں بھی اس قرارداد کو پیش کیا جائیگا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ وزیراعظم کہتے ہیں بہاولپورقرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش ن لیگ نے پیش کی ہے تو دال میں کچھ کالاہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ، صنعتوں کی بندش اوربدامنی نے عوام کا جینا اجیرن کردیا ہے جب تک علی بابا اور چالیس چوروں کو نہیں بھگایا جاتا اس وقت تک صوبہ ترقی نہیں کرسکتا۔