بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پوری کشمیر قوم کے قائد ہیں :چوہدری حید رعلی کاشر

 Barrister Sultan Mahmood Chaudhry

Barrister Sultan Mahmood Chaudhry

بھمبر ( جیو ڈیسک) بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پوری کشمیر قوم کے قائد ہیں انہوں نے ہمیشہ اقتدار کو پس پشت ڈال کر تحریک آزادی کشمیر کو اولین ترجیح دی او ر دنیا کے ہر فورم پر مسلہ کشمیر کو اجاگر کیاان کی تحریک آزادی اور خطہ آزادکشمیر کیلئے گراں قدر خدمات ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری حیدر علی کاشر ضلعی صدر سلطان یوتھ فورس نے پرنٹ میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا مسلہ کشمیر پر ہمیشہ ایک مضبوط موقف رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا مسلہ کشمیر کی حقیقت کو تسلیم کرتی ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دنیا بھر کے کامیاب دورے کر کے مسلی کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کیا انہوں نے اپنے دور حکومت کے دوران خطہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر چند شر پسند لیڈر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کیخلاف غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کر رہے ہیں ہم انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہم ہم اس طرح کے کسی بھی پروپیگنڈہ کو برداشت نہیں کریں گے ۔