بیروت میں بم دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری

Beirut

Beirut

لبنان (جیوڈیسک) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پچھلے ہفتے ہونے والے بم دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔شرفیہ ضلع میں ہونے والے اس بم دھماکے میں اینٹلے جنس ادارے کے سربراہ سمیت 8 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔حادثے کے مقام کے نزدیک ریسٹورنٹ میں نصب سی سی ٹی وی میں دھماکے کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ریسٹورنٹ کے مینیجر کو دھماکے سے زخمی ہوتے اور گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں وہاں موجود لوگوں کو جان بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔