بیروزگاری اور نا انصافی کا شکار تعلیم یافتہ نوجوان یکجا و متحد ہوجائیں، سلیمان راجپوت

اسلام آباد (پ ر ) آج کا تعلیم یافتہ اور باشعور نوجوان نہ صرف وطن عزیز اور قوم سے مخلص ہے بلکہ با صلاحیت اور فعال ہونے کی وجہ سے بہترمستقبل کی ضمانت بھی ہے اسلئے پاکستان کو سیاسی،سماجی اور معاشی زبوں حالی سے بچانے کیلئے نوجوانوں کو ہر میدان میں آگے لانا ہوگا۔

پاکستان سولنگی اتحاد کے مرکزی رہنما سلیمان سولنگی راجپوت نے اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف فارنسک سائنسز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سولنگی قوم کے نوجوان پاکستان میں انقلاب اور مثبت تبدیلی کیلئے پاکستان سولنگی اتحاد کے پلیٹ فارم پر جمع ہوکر عوام الناس کو روایتی سیاسی جماعتوں کی قید وصعوبتوں سے آزاد کرانے کیلئے اپنا کردار اداکر رہے ہیں۔

اسی طرح ہر برادری کے نوجوانوں کو یکجا و متحد ہوکر سیاسی قوت بننا ہوگا تاکہ قوم کو سیاست کے ان بھوکے بھیڑیوں سے نجات دلائی جاسکے جو ابتدأ سے آج تک قوم کا لہو چوس رہے ہیں اور وطن عزیز کی بوجی بوٹی نوچنے کے بعد اب پنجر کو بھی بھنبھوڑ نے میں لگے ہوئے ہیں۔