بیرون ملک مقیم پاکستانی محب وطنی ہیں اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

پیرس ( زاہد مصطفی اعوان)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی محب وطنی ہیں اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، دہری شہریت والوں کو ووٹ کا حق دینے کے سب سے بڑے حامی ہیں۔ دعوں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان کو پانچویں ایٹمی قوت بنایا اگر میں ایٹمی دھماکے نہ کرتا تو زندگی بھر خود کو معاف نہ کر پاتا دوسروں کی کردار کشی کرنے اور تہمتیں لگانے والوں کا کوئی ریکارڈ نہیں جو ملک 2,2 کروڑ ڈالر کیلئے ہاتھ پھیلا رہا ہو اس کی عزت کون کریگا اقتدار میں آکر بیرونی قرضے اتاریں گے مگر کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے وہ اتوار کو اٹلی کے شہر برشیا میں پارٹی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دعوں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں جب ہماری حکومت تھی تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا مگر آج حالات انتہائی خراب ہیں۔ ملک کو کئی سنگین مسائل کا سامنا ہے۔انھوں نے کہا کہ بجلی نے ہونے کے باعث صنعتیں تبا ہ ہو رہی ہیں۔ ہم نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو پانچویں ایٹمی قوت بنایا دنیا کے طاقتور ترین صدر دھماکے نہ کرنے کیلئے منت کرتے رہے مگر پاکستان کے وزیراعظم نے ان کی ایک بھی نہیں سنی۔ پاکستان کے اندر ایسے غیرت مند اور باضمیر سیاستدان موجود ہیں جو ملکی مفادات کو مقدم رکھتے ہیں۔ اگر میں ایٹمی دھماکے نہ کرتا تو زندگی بھر خود کو معاف نہ کر پاتا۔میاں نواز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی 15 ارب ڈالر پاکستان بھیج رہے ہیں۔ اللہ کرے ایسی حکومت آئے جو اس رقم کا صیح استعمال کرے اور ملک کے قرضے اتارے۔

اگر اللہ تعالی نے ہمیں موقع دیا تو ہم بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائے جانے والے ان پندرہ ارب ڈالروں سے ملک کا قرضہ اتاریں گے اور پاکستان کو ترقی کی طرف لے جائیں گے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے ۔اوردنیا ہماری عزت کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے کے سب سے بڑے حامی ہیں اگر ہماری حکومت نہ جاتی تو ان کو ووٹ کا حق مل چکا ہوتا بیرون ملک مقیم پاکستانی محب وطن ہیں اور ملکی معشیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

میاں نواز شریف کے جلسہ کو گجرات کا جلسہ قرار دیا جا رہا ہے ،جس کو کامیاب کروانے کے لئے گجرات سے چوہدری عابد رضا کے بھائی چوہدری تنویر رضا ۔چوہدری مظہر فتح پور ۔میاں طارق ایم پی اے ۔اور چوہدری نصر اقبال بھی پہنچے ہوئے تھے اور پاکستان کی طرح اٹلی میں بھی پاکستان جیسا سیاسی ماحول دیکھنے کو ملا ہے۔
میاں نواز شریف کے جلسہ بریشیا کی جھلکیاں۔زاہد مصطفی اعوان کی زبانی
١۔میاں نواز شریف کا جرمنی کے بعد دوسرا کامیاب ترین جلسہ تھا۔
٢۔میاں نوا ز شریف کا خطاب سننے کے لئے اٹلی کے علاوہ فرانس جرمنی سپین برسلز اور دوسرے ممالک سے بھی لیگی آئے تھے۔
٣۔قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف برطانیہ سے اٹلی دن بارہ بجے پہنچے۔
٤۔ائیر پورٹ پر ایم این اے خواجہ آصف ۔شیخ قیصر۔عابد شیر علی ۔حافظ امیر علی اعوان ۔ چوہدری تنویر کوٹلہ۔چوہدری نصر اقبال سکھ چیناں ۔اور درجنوں لیگیوں نے استقبال کیا۔
٥ میاںنواز شریف کے جلسہ میں تل رکھنے کی جگہ بھی نہیں تھی ۔بلکہ عوام نے ہال کے باہر تقریر سنی۔
٦۔سکیورٹی کا خاص انتظام کیا گیا تھا۔
٧۔میاں نواز شریف نے کامیاب جلسہ منعقد کروانے پر پاکستان مسلم لیگ ن اٹلی کی باڈی کو مبارک باد دی۔
٨۔میاں نواز شریف اٹلی اور جرمنی کے کامیاب جلسوں کے بعد فرانس میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
٩۔میاں نواز شریف کی جلسہ آمد سے قبل انھوں نے ایک کیک کاٹا ،جو پاکستان مسلم لیگ ن اٹلی کی طرف سے رکھا گیا تھا۔