بیس کلو آٹے کا تھیلا 14 روپے مہنگا

Flour Mills Association

Flour Mills Association

فلور ملز ایسوسی ایشن(جیوڈیسک)سرکاری شعبے سے گندم کی کم فراہمی پر فلور ملز ایسوسی ایشن نے بیس کلو آٹے کا تھیلا چودہ روپے مہنگا کر دیا۔ نئی قیمت پر کل سے عملدرآمد ہو گا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق سرکاری شعبے کی جانب سے فلور ملوں کو ضرورت سے کم گندم فراہم کی جا رہی ہے جس کے باعث کھلی مارکیٹ سے گندم خریدنی پڑ رہی ہے جو کہ مہنگی ہے اس لئے آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت چودہ روپے اضافے سے چھ سو چالیس روپے کر دی گئی۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق اگر سرکاری شعبے سے گندم کی فراہمی بڑھا دی جائے تو آٹے کی قیمت کم کر دی جائے گی۔