ٹیکس چوروں کو سزا ملنی چاہیے: عالمی مالیاتی فنڈ

International Monetary Fund

International Monetary Fund

آئی ایم ایف(جیوڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان میں مجوزہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت کر دی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چھوٹ کی اسکیم چوروں کو رعائت دینے کے مترادف ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے حکام نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان اور وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ٹوکیو میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران مجوزہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت کی۔ زرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا موقف ہے کہ چوروں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کے بجائے انہیں سزا ملنی چاہیئے۔ آئی ایم ایف حکام نے حکام سے مزید کہا ہے کہ ٹیکس چوروں کا ڈیٹا موجود ہے تو پھر ان کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے حکومت پاکستان کو تجویز دی ہے کہ ایمنسٹی اسکیم شروع کرنے کے بجائے ٹیکس سے متعلق قوانین پر عمل درآمد کو موثر بنایا جائے۔ ٹیکس چوروں کو چھوٹ دینے سے ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔