بینظیر بھٹو کے قتل کے متعلق شواہد موجود ہیں۔ رحمان ملک

rehman malik

rehman malik

وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کی منصوبہ بندی سے متعلق شواہد موجود ہیں اور اس میں پرویزمشرف کے علاوہ دیگر عناصر بھی ملوث ہیں ۔ حکومت قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔  اسلام آباد میں سندھی ثقافت سے متعلق تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ شہید بینظیربھٹو کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔ حکومت عدلیہ کا احترام کرتی ہے۔
سندھ کی سیاست پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کا معاملہ صوبائی ہے اس لیئے ان کیلئے اس پر بات کرنا مناسب نہیں ۔ حسین حقانی کے بارے ایک سوال کے جواب میں انہوں ے کہا کہ اگر وہ منصور اعجاز کے معاملے پر تسلی بخش جواب نہ دے سکے تو مزید تحقیقات کی جائیں گی۔