ابھی استعفیٰ نہیں دیا، پیشکش کی ہے۔ حسین حقانی

husain haqqani

husain haqqani

امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ انہوں نے استعفی نہیں دیا، صرف پیشکش کی ہے۔ منصور اعجاز سے کوئی تعلق نہیں، مائیک مولن کو بھیجے گئے میمو سے متعلق تحقیقات ہونی چاہئے۔ میڈیا سے بات چیت میں امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا کہ انہوں نے کبھی امریکی شہریت کے لیے درخواست نہیں دی۔ ان کے کردار کے بارے میں کبھی کوئی شکایت نہیں کی گئی۔ حسین حقانی کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے کبھی ان پر شک کا اظہار نہیں کیا۔ پاکستان کا سفیر رہنا صدر اور وزیر اعظم کی صوابدید پر منحصر ہے۔ حسین حقانی نے کہا کہ صدر زرداری کہیں گے تو وہ آج سب کچھ چھوڑ کر وطن واپس آجائیں گے۔