پاک بھارت مذاکرات کی بحالی خوش آئند ہے۔ فاروق ستار

farooq sattar

farooq sattar

حیدرآباد : متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فارق ستار نے کہا پاک بھارت تعلقات متاثر کرنے والا مائنڈ سیٹ ممبئی اور کراچی کے صحافیوں کو مل کرختم کرنا ہوگا۔ لال قلعہ گراونڈ میں بھارتی صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کے دوران فاروق ستار نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کی بحالی خوش آئند ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ انٹرنیشنل رومنگ بھارت اور پاکستان میں بند ہے۔ بھارت میں پاکستانی اور پاکستان میں بھارتی موبائل کی بندش نہیں ہونی چاہئے۔ پرکاش کولکرنے کہا کہ کراچی کے شہریوں اور صحافیوں سے محبت کا پیغام ملا جو وہ ساتھ لے کرجائیں گے۔ ظہرانے میں موجود تجزیہ نگاروں کا کہنا تھا کہ ممبئی اور کراچی پریس کلب کے درمیان معاہدہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی نوید ہے۔