بینظیر کی برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے پنجاب سے قافلے آج روانہ ہونگے

Benazir Anniversary

Benazir Anniversary

لاہور (جیوڈیسک) لاھور شہید بے نظیربھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے پنجاب بھرسے قافلے آج روانہ ہوں گے ۔ پارٹی کی تمام شخصیات اپنیاپنے اضلاع کے قافلوں کی قیادت کرتے ہوئے گڑھی خدا بخش پہنچیں گی۔

شہید بینظیربھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے لاہور ، شیخوپورہ ،گوجرانوالہ اوردیگر شہروں کے قافلے شامکے بھٹیاں سے صوبائی جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ کی قیادت میں گڑھی خدا بخش پہنچیں گے۔

اوکاڑہ سے جلوس کی قیادت صوبائی صدر میاں منظور احمد وٹو ، فیصل آباد سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اوردیگر اضلاع سے ڈویژنل کوارڈینیٹر اور پارٹی کے ضلعی صدور جلوسوں کی قیادت کریں گے ۔ گڑھی خدابخش میں پنجاب بھر سے پہنچنے والے قافلوں کے لئے الگ کیمپ لگائے گئے ہیں۔