بینک سے پیسے لیکر گھر جانے والا کنبہ لٹ گیا

گجرات (جی پی آئی) بینک سے پیسے لیکر گھر جانے والا کنبہ لٹ گیا ، تفصیلات کے مطابق نیو فرنیچر مارکیٹ کا تاجر محبوب اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ UBL بینک جی ٹی روڈ گجرات سے 6لاکھ روپے نقد لیکر گھر جا رہا تھا ، کے نشمن ہوٹل والی گلی میں چار موٹر سائیکل سواروں نے انہیں لوٹ لیا اور اسلحہ کی نوک پر 6لاکھ روپے چھین لیا۔

مزاحمت کرنے پر ملزمان نے محبوب اور اہل خانہ پر فائرنگ کر دی ، سرِ دوپہر ہونے والے اس واقعہ کی پولیس تھانہ اے ڈویژن میں رپورٹ کر دی گئی ہے ، اور پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

ممتاز سماجی شخصیات رانا مشرف ناز، شیخ عرفان پرویز ، جاوید پڈا، مرزا اکبر برلاس ، عامرجاوید ،گل نواز، وقار وڑائچ و دیگر نے فرنیچر مارکیٹ کے تاجر محبوب کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی شدید مذمت کی ہے اور ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقع سزا دی جائے ۔