لاہور: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بینک کی برانچ اور دکانیں سیل

 Shops Sealed

Shops Sealed

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے ائیرپورٹ پر نجی بینک کی برانچ اور دیگر علاقوں میں متعدد دکانیں سیل کر دیں۔

کمشنر لاہور محمد عثمان کے مطابق کمشنر اسپیشل اسکواڈ نے 50 فیصد عملے کے ساتھ کام نہ کرنے پرنجی بینک کی ائیرپورٹ برانچ سیل کر دی۔

اچھرہ، چوبرجی اور ملتان روڈ پرمتعدد دکانیں اور ریسٹورینٹس کو بھی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سیل کردیا گیا ہے جب کہ شادمان میں چار دکانیں سیل کرکے دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

کمشنر محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ریسٹورینٹس سے ٹیک اوے کی اجازت ہے مگر ٹیک اوےکے نام پر رش برداشت نہیں، شہری اپنی زندگی کی حفاظت کریں، ایس او پیزکی خلاف ورزی پر بلامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔