بیٹی بی کے نام کا اعلان جلد کریں گے،ابھشیک بچن

abhi

abhi

ممبئی : ( جیو ڈیسک) بالی و وڈ اسٹارز ابھشیک بچن نے کہا کہ بیٹی بی کا نام رکھ لیا گیا ہے اور اس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ جبکہ بھارتی میڈیا نے بیٹی بی کو ارادھیا بچن پکارنا شروع کردیا ہے۔

مسٹر اینڈ مسسز ابھشیک نے بیٹی بی کے نام کا باقاعدہ اعلان اب تک نہیں کیا لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچن خاندان بیٹی بی کا نام ارادھیا رکھے گا۔ امیتابھ بچن کی پوتی کے نام کیلئے ارادھیا،عالیہ اور ابھلشا جیسے نام بھی ذرائع ابلاغ میں گردش میں ہیں.

اب یہ تو بیٹی بی کے پاپا ابھیشک ہی بتا سکیں گے کہ انھوں نے اپنی بیٹی کا نام کیا رکھا ہے اور بھارتی میڈیا رپورٹس کس حد تک سچ ثابت ہوئیں۔