بیگلو اور لنکن کیلئے نیویارک فلم کریٹک ایوارڈز

Abraham Lincoln

Abraham Lincoln

نیویارک میں ہونے والے فلم کریٹک سرکل ایوارڈز میں ہدایت کارہ کیتھرین بیگلو اور ہدایتکار سٹیون سپلبرگ کی فلم لنکن نے ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔ بیگلو کی فلم زیرو ڈارک تھرٹی جو القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی تلاش کے دس برسوں کی کہانی پر مشتمل تھی دو ہزار بارہ کی بہترین فلم جبکہ وہ اس کے بہترین ہدایتکارہ کے ایوارڈ کی مستحق بنیں۔

فلم لنکن نے تین ایوارڈز جیتے جن میں بہترین اداکار کا ایوارڈ ڈینیئل ڈے لیوس کو ملا۔ انہوں نے اس فلم میں امریکی صدر کا کردار ادا کیا تھا۔ ان ایواڈز کا اعلان ٹوئٹر پر کیا گیا۔ ہالی وڈ اکیڈمی ایوارڈز کے بعد یہ دوسرے بڑے فلم ایوارڈز ہیں جن کے ملنے کے بعد زیرو ڈارک تھرٹی کا شمار بہترین فلموں میں ہونے لگا ہے۔ اسپل برگ کی فلم ابراہم لنکن میں سیلی فیلڈ نے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا اور اسی فلم کو بہترین اسکرین پلے کا ایوارڈ ملا۔ میتھیو میکنوٹی نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔یہ ایوارڈز سات جنوری دو ہزار تیرہ کو ہونے والی تقریب میں تقسیم کیے جائیں گے۔