بیگم صفیہ جاوید چوہدری نے خواتین کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں ظہور پیلس میں مصروف ترین دن گزارا

گجرات (جی پی آئی) بیگم صفیہ جاوید چوہدری نے خواتین کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں ظہور پیلس میں مصروف ترین دن گزارا ، خواتین کی کثیر تعداد نے اپنے کاموں کے سلسلہ میں ظہور پیلس میں بیگم صفیہ جاوید چوہدری سے رابطہ کیا ، بیگم چوہدری شبانہ رزاق آف ناروے ، بیگم ریاض مشتاق ، بیگم نور صفیہ ، بیگم رخسانہ الٰہی بھی بیگم صفیہ جاوید چوہدری کے ہمراہ تھیں ۔

بیگم صفیہ جاوید چوہدری نے مختلف محکمہ کے سربراہوں سے کاموں کے سلسلہ میں رابطہ کیا ، خواتین کے کاموں کے حوالہ سے عزیز بھٹی ہسپتال کے ایم ایس ، سوئی نادرن گیس کے جنرل منیجر ، شناختی کارڈ آفس کے انچارج ، تحصیل میونسپل اتھارٹی کے انچارج سے کاموں کے سلسلہ میں رابطہ کیا اداروں کے سربراہوں نے کاموں کے حل کے لیے احکامات جاری کیے گئے ، خواتین کے کاموں کے سلسلہ میں چوہدری برادران کے وژن کے مطابق کاموں کے حل کا سلسلہ ہر منگل وار جاری رہے گا ۔