بی بی سی اردو کا پروگرام سیربین، پاکستان میں ایکسپریس نیوز پرشروع کیا جائے گا

کراچی: بی بی سی ورلڈ سروس نے اعلان کیا ہے کہ بی بی سی کے اردو پروگرام سیربین کی ٹیلی وڑن پر پیشکش کا آغاز ہونے والا ہے جو پاکستان کے ایکپسریس نیوز چینل پر گیارہ فروری سے شروع کیا جائے گا۔بی بی سی اردو کا یہ پروگرام سیربین ایک طویل مدت سے ریڈیو پر گھر گھر سنا جاتا رہا ہے اور اس کی شہرت اور وقار نے اسے بی بی سی اردو سروس کے نشانِ امتیاز کا درجہ دے دیا ہے۔ اسی شہرت اور وقار کے ساتھ یہ پروگرام اب ٹیلی وڑن کی زینت بننے والا ہے۔

نئے ٹیلی وڑن پروگرام کے لیے سیربین کے نام کا انتخاب کر کے بی بی سی ، پاکستان میں سننے والوں کے لیے اپنی خدمات ، اپنی ذمہ داریوں اور اپنے پیمان کو مزید تقویت دے رہی ہے۔سیربین بی بی سی اردو کی تمام تر صلاحتیوں کا آئینہ دار ہو گا۔ اس میں بی بی سی اردو کے معروف صحافی باقاعدگی کے ساتھ حصہ لیتے رہیں گے اور یہ پروگرام پاکستان میں کام کرنے والے بی بی سی اردو کے نامہ نگاروں کے علاوہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے نامہ نگاروں کی معلومات اور مہارت کے خزانے سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔ ایکسپریں نیوز کے ساتھ قریبی اشتراک بی بی سی اردو کو موقع فراہم کرے گا کہ اس ادارے کی صحافتی مہارت، اس کی نشریات، استعداد اور خبروں کے حصول کی سہولتوں سے استفادہ کرے۔بی بی اردو جو اس علاقے کے لیے 1940 سے نشریات میں مصروف ہے۔

خبریں اور معلومات فراہم کرنے والا ادارہ ہے جو طرح طرح کے پلیٹ فارم : میڈیم ویو ، ایف ایم ، دستی آلات اور bbcurdu.com پر آڈیو، وڈیو ، تحریر اور گرافکس کی مدد سے یہ خدمات انجام دیتی ہے۔ایکسپریس نیوز کو وسیع پیمانے پر شہروں اور دیہات میں ہر جگہ دیکھا جاتا ہے۔ یہ چینل پاکستان کے اْن میڈیا گروپس میں نمایاں مقام رکھتا ہے جن کی ملکیت میں متعدد ٹی وی چینل اور اردو ، انگریزی اور سندھی میں شائع ہونے والا اخبارات اور آن لائن سروسز بھی ہیں۔اب بی بی سی اور ایکپریس نیوز کے تعاون کی بدولت پاکستان کے ناظرین بی بی سی کی غیر جانبدار، قابلِ اعتبار اور آزاد خبروں اور تجزیوں سے مستفید ہو سکیں گے۔

رابطے کیلئے:
محمد نعیم قریشی
0300-2068048
publicitychannel@yahoo.com