شاہ فیصل ٹائون میں حق پرست اراکین اسمبلی کے زیر نگرانی خصوصی صفائی مہم کا آغاز

کراچی : شاہ فیصل ٹائون میں حق پرست اراکین اسمبلی کے زیر نگرانی خصوصی صفائی مہم کا آغاز ،مہم کے پہلے روز شاہ فیصل ٹائون یونین کونسل نمبر4اور 5کے علاقے گرین ٹائون اور گولڈن ٹائون میں صفائی و ستھرائی کے امور کی بہتری کے لئے انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بناتے ہوئے کچرا کنڈیوں ،گلیوں اور شاہراہوں پر صفائی وستھرائی کے ساتھ شاہراہوں ،گلیوں اور فٹ پاتھوں سے بلڈنگ میٹریل ،مٹی و ملبے کے ڈھیروں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا ، علاقہ معززین کی باہمی مشاورت کے ساتھ علاقائی سطح پر صفائی و ستھرائی کی بہتر انداز میں انجام دہی کے لئے مانیٹرنگ سسٹم قائم کر دیا گیا۔

شاہ فیصل ٹائون کے تمام علاقوں میں یکساں بنیاد پر علاقائی مسائل کے حل اور عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے لاتعداد مسائل کے حل کو یقینی بنا نے کے لئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی نے شاہ فیصل ٹائون کے علاقے گرین ٹائون اور گولڈن ٹائون کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی سمیت علاقائی مسائل کے حل کے لئے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے اس موقع پر ٹائون آفیسر انفرا اسٹرکچر اسلم پرویز ،سپرٹینڈنگ انجینئر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ محمد زاہد ،XENسیوریج صابر احمد ،ڈپٹی ٹائون آفیسر انفارمیشن محمد ارشد اور محکمہ سالڈ ویسٹ کے افسران و علاقائی ذمہ دران بھی موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی گرین ٹائون کی گلیوں کا دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے حوالے سے جاری خصوصی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کو اولین ترجیح دی جائے انہوں نے کہا کہ صاف ستھرے ماحول کے حوالے سے عوامی شکایات قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا عوامی شکایات پر متعلقہ ذمہ دران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی گرین ٹائون اور گولڈن ٹائون کے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے عوام سے علاقائی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر عوام کی جانب سے پیش کئے گئے۔

علاقائی مسائل کو فوری حل کرنے کے لئے موقع پر موجود افسران کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی مسائل کے حل خصوصاً صفائی و ستھرائی کے عمل کو بہتر بنا نے کے لئے علاقہ معززین کی باہمی مشاورت کے ساتھ گلیوں اور محلوں کے سطح پر صفائی وستھرائی کی انجام دہی کو بہتر بنایا جائے ایدمنسٹریٹر کمال مصطفی نے کہا کہ ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریٹریشن شاہ فیصل بلا تفریق تمام علاقوں میں عوام کو سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے حق پرست عوامی نمائندوں کے تعاون سے عمل اقدامات کر رہی ہے انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ برق رفتاری کے ساتھ علاقائی سطح پر صفائی و ستھرائی اور دیگر امور کی انجام دہی کے نظام کو بہتر بنا کر گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون اور ملحقہ علاقوں کو شاہ فیصل ٹائون کا مثالی علاقہ بنایا جائے گا۔

Kamal Mustafa Shah Faisal Town

Kamal Mustafa Shah Faisal Town